تازہ تر ین

اساتذہ کی انتھک محنت نوجوانوں میں ترقی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اساتذہ کی انتھک محنت نوجوانوں میں ترقی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے۔

عالمی یومِ اساتذہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم اپنی قوم کے مستقبل کے معمار کے طور پر اساتذہ کے گراں قدر کردار کو تسلیم کرنے کے لیے عالمی یوم اساتذہ منانے میں عالمی برادری کے ساتھ شریک ہیں۔

آج کے دن ہم ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے مستقبل کی تشکیل اور علم کو فروغ دینے کے عظیم مشن کو سر انجام دینے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ درحقیقت کسی ملک کی ترقی بنیادی طور پر اس کے افراد کی تعلیم سے جڑی ہوتی ہے اور یہ اساتذہ کی انتھک محنت ہی ہے جو نوجوان نسل میں ترقی اور خوشحالی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain