تازہ تر ین

’’میرے دکھ میرے ہیں…‘‘؛ ایشوریا رائے کی ڈائری کا صفحہ وائرل

 ممبئی: بھارتی اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کی ڈائری کا ایک صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’میرے دکھ میرے ہیں اور …‘‘

اداکارہ کے اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ طلاق کی افواہوں کے درمیان ڈائری کا یہ صفحہ وائرل ہونے کے بعد مداح مختلف قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔

ایشوریا نے اپنی ڈائری میں لکھا ہے کہ ’’وہ جو مجھے اندھیرے میں بھی روشنی کی طرف لے جائے گا‘‘۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’’میرے دکھ میرے ہیں، میں دوسروں کی طرح نہیں گرسکتی۔‘‘ ڈائری کی اس تحریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنا دکھ اور غم کسی کے ساتھ شیئر کرنا پسند نہیں کرتیں اور اپنی ذاتی زندگی کو اپنی ذات کی حد تک رکھنا چاہتی ہیں۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کو پیار کرنے والے جوڑوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے لیکن کافی عرصے سے ان دونوں کی طلاق کی افواہیں خبروں میں ہیں۔ بھارت کی مشہور رادھیکا مرچنٹ اور اننت امبانی کی شادی میں جہاں تمام ستارے موجود تھے، ان دونوں کی علیحدہ آمد نے ان افواہوں کو مزید پختہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی، اور ان کی ایک بیٹی آرادھیا بچن ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain