تازہ تر ین

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کیلیے رِٹ دوبارہ دائر

 پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کے لیے رِٹ دوبارہ دائر کردی گئی ہے۔

میاں عزیز الدین کاکاخیل نے گزشتہ روز رجسٹرار آفس کا عائد کیا گیا اعتراض دور کرنے کے بعد رِٹ دوبارہ دائر کی۔ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ہجوم کے ساتھ پنجاب میں کئی جرائم کیے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے غیرقانونی اقدامات کررہے ہیں۔ وہ اپنے حلف کی پاسداری بھی نہیں کررہے۔ وزیراعلیٰ کے پی کے وفاق کے خلاف عوام کو اکسا رہے ہیں۔

پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ ریاست کو ریاست کے ساتھ لڑوانا چاہتا ہے۔ گورنر اور الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ کی برطرفی کا حکم دیا جائے اور وزیراعلیٰ کو درج مقدمات میں فوری گرفتار کیا جائے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ غیرقانونی و غیر آئینی اقدامات سے روک کر علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی نااہلی کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، تاہم رجسٹرار آفس نے اس پر اعتراض لگا کر واپس کردیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain