تازہ تر ین

سعودی عرب کا سیزنل ورک ویزوں کی مدت میں توسیع کا اعلان

ریاض: سعودی عرب نے سیزنل ورک ویزوں کے اجرا کی مدت میں توسیع کا اعلان کردیا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  سیزنل ورک ویزا  پر سعودی عرب  آنے والے 90 روز قیام کر سکیں گے۔ یہ مدت ختم ہونے پر ان کے ویزوں میں مزید 90 روز کی توسیع ہو سکے گی۔ سیزنل ورک ویزوں کی فروخت پر50 ہزار ریال تک جرمانہ ہو گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ورک ویزا فروخت کرنے والی کمپنی یا ادارے کو حج عمرہ سروسز کے لیے 5برس تک بلیک لسٹ کر دیا جائے گا یا پھر دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جا سکتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain