تازہ تر ین

ایلوش یادو کی ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ سے قربتیں بڑھنے لگیں

بگ باس او ٹی ٹی کے فاتح اور مشہور یوٹیوبر ایلوش یادو کی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے قربتیں بڑھنے لگیں، سیر سپاٹوں کی تصویر وائرل ہوگئی۔

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے نتاشا سے کچھ عرصہ قبل ہی علیحدگی اختیار کی ہے اور اس کے بعد سے دونوں کو میڈیا سے دور ہی دیکھا ہے لیکن نتاشا کی جیسے ہی ایلوش یادو کے ساتھ تصاویر سامنے آئیں سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کی لائن لگادی۔

سوشل میڈیا پر پاپرازو کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ایلوش اور نتاشا دونوں کو ممبئی کے ایک مال کے باہر کار سے نکلتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں ایک موقع پر ایلوش یادو اپنے پیچھے چلنے والی نتاشا کیلئے رکتے بھی دکھائی دیے۔

اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی تہلکہ مچادیا، کمنٹ سیکشن میں تبصرے کرنے والوں کی ایک  لائن لگ گئی۔

کئی صارفین نے بالی وڈ کی اس نئی جوڑی پر اظہار خیال کیا، تبصروں سے اندازہ ہوتا ہے کہ صارفین اس جوڑی کیلئے بالکل بھی تیار نہیں تھے اس لیے وہ حیرت زدہ نظر آئے۔

کچھ تبصرہ کرنے والوں نے دعویٰ کیا کہ ایلوش اور نتاشا رومانوی ڈنر ڈیٹ کیلئے باہر نہیں گئے تھے بلکہ ایک نئے گانے کو پروموٹ کرنے کی غرض سے وہاں موجود تھے۔

کئی صارفین نے دونوں کی ڈیٹنگ کی قیاس آرائیاں کرنے والے مداحوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

خیال رہے کہ ایلوش یادیو ایک متنازعہ یوٹیوبر ہے، انہوں نے بگ باس او ٹی ٹی سیزن ٹو میں فتح یاب ہو کر شہرت حاصل کی، اس کے بعد سے وہ بھارت میں سب سے زیادہ ہائی پروفائل سوشل میڈیا انفولینسر بن گئے۔

دوسری جانب  نتاشا ایک سابقہ اداکار اور ڈانسر ہیں جنہوں نے 2020 میں کرکٹر ہاردک پانڈیا سے شادی کی تھی اور رواں برس باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain