تازہ تر ین

وسطی بحیرہ عرب کے اوپر کم دباؤ سے متعلق دوسرا الرٹ جاری

  کراچی: محکمہ موسمیات نے وسطی بحیرہ عرب کے اوپر کم دباؤ سے متعلق دوسرا الرٹ جاری کردیا۔

الرٹ کے مطابق کم دباؤ گذشتہ روز  کے مقابلے میں مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ کم دباؤ کراچی سے تقریباً 900 کلومیٹر دور جنوب میں موجود ہے۔ سازگار ماحولیاتی حالات کے باعث نظام کے کل تک ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ابتدائی طور پر مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھے گا۔ فی الحال پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کی اس نظام سے متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔ سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain