تازہ تر ین

سپرکاسٹ، سو کروڑ کابجٹ لیکن پھر بھی فلم سُپر فلاپ

2022 میں ریلیز ہونے والی فلم رن وے 34 ایک سپر کاسٹ کے ساتھ سامنے آئی تھی، فلم میں اجے دیوگن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے بھی فلم میں نمایاں کردار ادا کیا۔ بومن ایرانی نے بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

فلم سو کروڑ کی خطیر لاگت سے بنی لیکن اسٹار کاسٹ اور بھرپور بجٹ کے باوجود بھی بری طرح ناکام ہوگئی۔

اجے دیوگن نہ صرف بہترین اداکار ہیں لیکن ہدایتکاری کے میدان میں بھی انہوں نے کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ اجے دیوگن نے 100 کروڑ کی لاگت سے رن وے 34 فلم بنانے کا فیصلہ کیا لیکن یہ فلم اپنی لاگت بھی پوری نہیں کرسکی۔

فلم کی کہانی ایوی ایشن سے متعلق ہے۔ اجے دیوگن نے کیپٹن وکرانت کھنہ کا کردار نبھایا، رکول پریت سنگھ کو ان کی کو پائلٹ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

فلم میں کیپٹن وکرانت کو انتہائی قابل پائلٹ کے طور پر دکھایا گیا، فلم میں وہ دبئی سے کوچین کے لیے اڑان بھرتے ہیں ۔ موسم کی خرابی اور دیگر وجوہات کی بنا پر انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہ ہنگامی لینڈنگ کرتے ہیں جس سے مسافر موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ جاتے ہیں۔

اس حادثے کی انکوائری کے لئے ایک کمیٹی تشکیل پاتی ہے جس کی سربراہی امیتابھ بچن کرتے ہیں۔ انکوائری میں اجے دیوگن پر لگے تمام الزامات بے بنیاد ثابت ہوجاتے ہیں۔

ریلیز کے پہلے دن فلم محض 16 کروڑ روپے کما پائی جبکہ دوسرے دن اس سے کہیں زیادہ برے حالات رہے اور فلم 9 کروڑ روپے کا بزنس ہی سمیٹ سکی۔ تیسرے دن بھی صورتحال مختلف نہ تھی۔

فلم نے انڈیا میں 45 کروڑ جبکہ اوورسیز 34 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی۔ 100کروڑ کی لاگت سے بننے والی فلم منافع تو دور اپنی لاگت تک پوری نہیں کرسکی۔

فلمی ناقدین کے مطابق فلم کو اپنے پلاٹ کے مطابق سنسنی خیز طرز پر ہونا چاہئے تھا لیکن فلم ایک مناسب رفتار کے ساتھ آگے بڑھتی رہی اور فلم بینوں کی دلچسپی کھوتی گئی۔

فلم سے متعلق اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ فلم ناظرین کی امیدوں پر پورا نہیں اتری البتہ اوٹی ٹی پلیٹ فارمز پر فلم کو مثبت ردعمل ملا۔

 ان کا کہنا تھا کہ باکس آفس کی اہمیت اپنی جگہ ہے اور ان کی خواہش تھی کہ فلم باکس آفس پر اچھا پرفارم کرتی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain