تازہ تر ین

ایس سی او سربراہ اجلاس؛ کرغزستان کے وزیراعظم بھی پاکستان پہنچ گئے

  اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے وزیراعظم بھی پاکستان پہنچ گئے۔

کرغزستان کے وزیراعظم ژاپاروف اکیل بیک ایس سی او کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ سول وفوجی حکام نے نورخان ائربیس پر مہمان کا ریڈکارپٹ استقبال کیا۔

استقبال کے موقع پرروایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کوگل دستے پیش کیے جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خیرسگالی کے کلمات کااظہاربھی کیا گیا۔

کرغزستان کے وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کاوفد بھی ہے، جس میں معیشت اورتجارت کے وزیر، نائب وزیرخارجہ اورایس سی او کے لیے نائب رابطہ کاربھی شامل ہیں۔ اس موقع پرپاکستان میں کرغزستان کے سفیر اورسفارت خانے کے دیگراعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔

دریں اثنا بیلا روس کے وزیراعظم بھی ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔  وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ان کا استقبال کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain