تازہ تر ین

نجی کالج واقعے پر راولپنڈی میں احتجاج؛ مظاہرین کیخلاف 3 مقدمات درج

 راولپنڈی: لاہور نجی کالج واقعے پر احتجاج کے معاملے پر تھانہ نیوٹاون میں طلباء و مظاہرین کے خلاف تین مختلف واقعات کی ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔مقدمات شاہراہ بلاک کرکے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرکے املاک و تنصیبات کو نقصان پہنچانے، پولیس مزاحمت کے دوران اہلکار کو زخمی کرنے اور اعانت جرم کی دفعات کے تحت درج کیے گئے۔ مقدمات سب انسپکٹرز کی مدعیت میں درج کیے گئے۔پہلی ایف آئی آر سب انسپکٹر عمر صدیق کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں واصف جاوید وغیرہ 53 طلباء و مظاہرین گرفتار کرکے براہ راست نامزد کیے گئے جبکہ 180 کو معلوم ظاہر کیا گیا ہے۔مقدمے میں سوشل میڈیا پر احتجاج کے لیے اکسانے اور مظاہرین کی قیادت کرنے کے الزام میں عمار ستی، مہر شہریار اور قاضی ارباب بھی نامزد ہیں۔ مظاہرین کے پتھراؤ سے پنجاب کانسٹیبلری کے چار اہلکار محمد عثمان، راشد علی، غضفر ارشد اور خالد حیات زخمی ہوئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain