تازہ تر ین

عمران خان کی طبی معائنے کی درخواست پر جیل حکام کا جواب غیر تسلی بخش قرار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طبی معائنے کی درخواست پر جیل حکام کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال کے معالجین سے معائنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سٹیٹ کونسل نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ جیل میں طبی معائنے کے لیے ڈاکٹرز موجود ہیں، ہفتے میں تین روز معائنہ ہوتا ہے، ملاقاتوں پر 25 اکتوبر تک پابندی عائد ہے، حکومت پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی انڈر ٹرائل قیدی ہیں ، جنگوں میں بھی ڈاکٹروں کو معائنہ کی اجازت ہوتی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سٹیٹ کونسل سے کہا کہ انکی درخواست کو دیکھیں، آپ لوگوں کا رویہ قابل تعریف نہیں ہے، میں اس پر آرڈر جاری کروں گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain