تازہ تر ین

صدی کے آخر تک دنیا کے درجہ حرارت میں ہوشربا اضافے کا انتباہ

اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا اس صدی کے آخر تک درجہ حرارت میں 3.1 ڈگری سیلسیئس اضافے کی راہ پر گامزن ہے۔

یونائٹڈ نیشن انوائرنمنٹ پروگرام (یو این ای پی) کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر بڑے پیمانے پر تیزی کے ساتھ اقدامات (جن کی نظیر ماضی میں نہ ملتی ہو) نہ لیے گئے تو گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سیلسیئس تک محدود کرنے کے لیے ضروری اخراج میں کٹوتی کا ہدف دم توڑ دے گا۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ دنیا درجہ حرارت میں 2.6 ڈگری تا 3.1 ڈگری سیلسیئس اضافے کی راہ پر گامزن ہے۔ تاہم، اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ موجودہ وقت میں تعین کردہ کتنے اقدامات کو انجام دیا جاتا ہے۔

عالمی ادارے کی جانب سے یہ انتباہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد ہونے والی 2024 کی یو این کوپ 29 سے تھوڑا عرصہ پہلے آیا ہے۔

کانفرنس میں ممالک پر موسمیاتی تغیر سے نمٹنے اور کاربن اخراج میں کمی لانے کے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے اور مالی اعانت بڑھانے کے لیے زور دیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain