تازہ تر ین

فخر زمان نے ‘سایا گروپ’ سے علیحدگی اختیار کرلی

قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے باضابطہ طور پر اپنے پلیئر ایجنٹ سے علیحدگی اختیار کرلی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فخر زمان کے بڑے بھائی گوہر نے تصدیق کی کہ فخر زمان آج سے سایا کارپوریشن کا حصہ نہیں ہوں گے۔

فخر زمان کے بڑے بھائی کی ٹوئٹ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اوپنر کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا جبکہ دورہ آسٹریلیا میں انجری کا بہانہ بناکر انہیں سلیکٹ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان محمد رضوان، بابراعظم اب بھی سایا کارپوریشن کیساتھ منسلک ہیں۔

واضح رہے کہ فخر زمان کے بڑے بھائی کی جانب سے ٹوئٹ کچھ گھنٹے بعد ہی ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain