تازہ تر ین

جیل میں عمران خان سے سیاسی بات نہ کریں تو کیا موسم کا حال بتائیں؟ شبلی فراز

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ چھ ہفتوں بعد ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے عدالت نے بھی اجازت دی لیکن جیل انتظامیہ نے پھر بھی نہیں ملنے دیا، اگر ہم عمران خان نے سیاسی بات نہ کریں تو کیا انہیں موسم کی صورت حال بتائیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے مزید کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران بانی سے جو سلوک روا رکھا گیا وہ سب کو پتہ چل گیا ہے۔اس سلوک کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو توڑنا تھا لیکن اللہ نے انہیں ایمان اور عزم دیا ہے وہ نہیں ٹوٹ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قوم کی جنگ اور عوام کیلئے قربانی دے رہے ہیں۔ان کی اہلیہ کو نو ماہ جیل میں رکھا گیا، بہنوں کو بھی جیل میں رکھا گیا۔ دو بجے سے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کرتے رہے ہیں، ہم اپنی جماعت کے نمائندے ہیں اور منتخب لوگ ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ نے کہا لکھ کر دیں کہ سیاسی گفتگو نہیں کرینگے کیا ہم نے بانی پی ٹی آئی کو موسم کا حال بتانا ہے، ہم سے کہا گیا ہم انڈر ٹیکنگ دیں۔ ہم جیل انتظامیہ کے اس رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ان حربوں سے سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain