تازہ تر ین

نو کروڑ روپے سے زائد کی پنیر چرانے والا 63 سالہ ملزم گرفتار

لندن میں ایک کمپنی سے 22 ٹن سے زیادہ مقدار میں لگژری چیڈر پنیر چرانے کے بعد ایک 63 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی خریدار کا روپ دھار کر نیلز یارڈ ڈیری نامی کمپنی سے تین لاکھ پاؤنڈ مالیت سے زیادہ کا چیڈر پنیر چرانے کے جرم میں 63 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ انہیں خریدار کی شناخت جعلی ہونے کے متعلق اس وقت معلوم ہوا جب وہ کُل 950 پنیر کے بڑے پیکٹ پارسل کر چکے تھے۔

البتہ، بڑے مالی دھچکے کے باوجود کمپنی کا کہنا تھا کہ انہوں نے چھوٹے پیمانے پر سپلائی کرنے والوں سے کیا گیا وعدہ پورا کیا اور تین پنیر سازوں کو پوری ادائیگیاں کیں۔

نیلز یارڈ ڈیری نے انسٹاگرام پر ہر ایک کا شکریہ ادا کیا جس نے پچھلے کچھ دنوں میں چور کو جلد پکڑنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ چور پکڑے جانے کے بعد سے ہمیں بہت زیادہ کالز، پیغامات اور وزٹ موصول ہوئے ہیں۔

ملزم نے کمپنی سے تین قسم کے پنیر چرائے جن میں ہیفوڈ ویلش اوگینک چیڈر، ویسٹ کومب چیڈر اور پچ فورک چیڈر شامل ہیں۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain