تازہ تر ین

پشاور؛ پی ٹی آئی 24 نومبر کے احتجاج سے قبل اندرونی اختلافات کا شکار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی تنظیم 24 نومبر کے احتجاج سے قبل اندرونی اختلافات کا شکار ہوگئی ہے اور پشاور کے اہم پارٹی عہدیداروں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی میں عہدوں کی تقسیم کے معاملے پراختلافات شدت اختیار کرنے کے بعد پشاور سٹی کے جنرل سیکریٹری اور سینئر نائب صدر مستعفی ہوگئے۔

پشاور سٹی ایسٹ کے جنرل سیکریٹری تقدر علی اور سنئیر نائب صدر ملک اسلم نے استعفی پارٹی قیادت کو بھجوا دیا جبکہ مستعفی عہدیداروں کو منانے کی کوششیں ناکام ہونے پر ان کی جگہ نئےعہدیداروں کی نامزدگی کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی پشاورنے رحمان جلال کو جنرل سیکریٹری، فقیر محمد اور رفیع اللہ کو سینئر نائب صدوراور نیک محمد کو نائب صدرنامزد کردیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے اور اس کے لیے حکمت عملی بھی ترتیب دی گئی ہے۔

 پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد پر چاروں اطراف سے دھاوا بولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پشاور میں اراکین کے اجلاس سے خطاب میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے واضح کردیا کہ جو رکن اسمبلی یا عہدیدار 24 نومبر کو غائب ہوگا، اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain