تازہ تر ین

وزیراعلی کے پی کا مفادات کونسل کے اجلاس کےلیے وزیراعظم کو خط

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرنے کےلیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

وزیراعلی نے خط میں کہا کہ سی سی آئی کا آخری اجلاس جنوری میں ہوا تھا، آئین کے آرٹیکل 154 کے تحت 90 دنوں میں مشترکہ مفادات کونسل اجلاس کا ہونا ضروری ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کو خط میں کہا کہ بدقسمتی سے آئین کی شق پر عمل نہیں ہورہا، اس سے صوبوں کے اہم معاشی مفادات پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

وزیراعلی نے زور دیا کہ سی سی آئی اجلاس سے صوبوں اور وفاق کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہوگی، سی سی آئی کا اجلاس بلاکر درپیش معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے،  صوبوں کو درپیش اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے سی سی آئی کے اجلاس کا بروقت بلانا ضروری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain