تازہ تر ین

ڈوب جانے کے خطرے سے دوچار ساحلوں سے متعلق ناسا کی ویب سائٹ

ناسا نے عالمی سطح پر سمندری سطحوں کی تبدیلی کے حوالے سے ویب سائٹ لانچ کی ہے جو 2150 تک کی پیشن گوئی کے لیے اہم ڈیٹا فراہم کرتی ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی اور حکومتی سطح پر منصوبہ بندی کی رہنمائی کرتی ہے۔

زمین پر سمندری سطح بڑھ رہی ہے جو ساحلی رہائشی علاقوں کے لیے تباہ کُن اور بنیادی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا کر اہم چیلنجز پیش کررہی ہے۔

عالمی سطح پر جاری ان تبدیلیوں کو کم کرنے کرنے کے لیے دنیا بھر میں ایجنسیاں اور تنظیمیں ناسا کے اہم ڈیٹا اور بصیرت سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

ناسا کے عالمی سطح سمندر کا ڈیٹا اب ارتھ انفارمیشن سینٹر کے sea level سیکشن میں قابل رسائی ہے۔ یہ امریکی محکمہ دفاع، عالمی بینک، امریکی محکمہ خارجہ اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

یہ سائٹ دنیا بھر کے ساحلی خطوں کے لیے 2150 تک سمندر کی سطح میں اضافے کا تخمینہ فراہم کرتی ہے اور اگلے 30 سالوں میں ساحلی علاقوں کو درپیش سیلاب کے خطرات کا اندازہ لگاتی ہے۔

یہ تخمینے ناسا اور اس کے شراکت داروں کے جمع کردہ ڈیٹا، برف کی چادروں اور سمندروں کے جدید کمپیوٹر ماڈلز، موسمیاتی تبدیلی پر بین الحکومتی پینل کے تازہ ترین جائزوں اور دیگر اہم سائنسی ذرائع پر مبنی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain