پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے معاملے پر شاہ محمود قریشی نے جیل سے خط لکھ دیا۔
شاہ محمود قریشی نے خط میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر پاکستان کا ہر شہری باہر نکلے گا۔ شہری احتجاج کے دوران کوئی ایسا غیر قانونی اقدام نہ کریں، جس سے حکومت کوئی جھوٹا بیانیہ بنائے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید لکھا کہ پولیس غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز رہے، پولیس دفعہ 144 نافذ کرکے شہریوں کو نہیں روک سکتی، پُرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔
شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین اور دیگر نے 9 مئی سے متعلق فرد جرم چیلنج کردی
شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین سمیت دیگر ملزمان نے 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات سے متعلق مقدمے میں عائد فرد جرم کو چیلنج کردیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کو شیرپاؤ پل کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمے پر سماعت ہوئی، انسداد دہشت گری عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل پر سماعت کی۔
ملزمان شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور یاسمین راشد سمیت دیگر نے فرد جرم کو چیلنج کردیا اور مؤقف اپنایا کہ شیر پاؤ پُل کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں غیر قانونی طور پر فرد جرم عائد کی گئی۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کےخلاف 6 گواہوں کےبیانات بھی ریکارڈ کیے، پولیس اہلکار یوسف، کانسٹیبل رشید سمیت دیگر کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔
گواہوں کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ ان کے تھانے کی حدود میں جناح ہاؤس کے باہر توڑ پھوڑ سے تقریباً ایک لاکھ 75 ہزار کی سرکاری املاک کا نقصان ہوا۔
اے ٹی سی جج نے فرد جرم کےخلاف درخواستوں پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، کیس کی مزید سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔