پنجاب کی سنیر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت استحکام کی طرف جا رہی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کم ہوگئی ہے۔ ملک کی معیشت استحکام کی طرف جارہی ہے۔ مہنگائی میں کمی کا اثر شرح سود پربھی پڑے گا۔ حکومت کی ترجیح ہے کہ مہنگائی میں کمی کا اثر عام آدمی تک پہنچے۔ حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کررہا ہے۔ گزشتہ 9 ماہ سے معاشی اشارے بہتر ہورہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے تو کرایوں میں فوری کمی کروائی جاتی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سنگین اور مشترکہ مسئلہ ہے۔ حکومت پنجاب نے اسموگ کے خاتمے کے لیے 10 سالہ منصوبہ بنایا ہے۔ کسانوں کو اسموگ کے خاتمے کے لیے سپر سیڈز دئیے۔ حکومتی اقدامات سے اسموگ انڈیکس میں کمی ہوئی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازپچھلے 9 ماہ سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور صوبے کو پرامن بنانے کے لیے کوشش کررہی ہیں۔ کل پنجاب میں 30 ہزار بچوں کو اسکالرشپس دی گئیں۔