تازہ تر ین

شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے پر ہزاروں افراد کا جشن

شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے پر ہزاروں افراد نے جشن منایا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعے کو ہزاروں افراد دارالحکومت دمشق سمیت مختلف شہروں کی سڑکوں پر نکل آئے اور بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے پر جشن منایا۔ دمشق میں اموی جامع مسجد اور اموی اسکوائرپر ہزاروں افراد جمع ہوئے۔ جشن منانے والوں نے آتش بازی کی ،قومی نغمے گائے اور بشارالاسد اور ان کے ساتھیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔

دیگر شہروں میں بھی لوگوں نے اسد حکومت کے خاتمے کا جشن سڑکوں اور گلیوں میں نکل کر منایا۔ شام کے جھنڈے لہرائے اور بشار الاسد کے ساتھیوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

تنظیم تحریر الشام اور اتحادی گروپوں پر مشتمل ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈر احمد الشرع نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ  انقلاب کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے جمعہ کو سڑکوں پر نکلیں۔ احمد الشرع نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ میں بابرکت انقلاب کی فتح پر عظیم شامی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں عوام کو خوشی کا اظہار کرنے کے لیے چوکوں میں نکلنے کی دعوت دیتا ہوں تاہم عوام  ہوا میں گولیاں چلا کر اور لوگوں کو دہشت زدہ کر کے جشن نہ منائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain