تازہ تر ین

شام میں آج سے اسکول کھل گئے؛ نئی حکومت حکومت کے پرچم لہرادیئے گئے

شام میں 8 دسمبر کو بشار الاسد کی 24 سالہ حکومت کے خاتمے کے بعد آج اتوار سے عبوری حکومت کی ہدایت پر تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں آہستہ آہستہ معمولات زندگی بحال ہو رہے ہیں۔ آج اسکول کے طلبا مسکراتے چہروں کے ساتھ درس گاہ کی جانب جاتے رواں دواں نظر آئے۔

تعلیمی اداروں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ آج پہلا روز تھا، والدین خوف زدہ ہیں لیکن اس کے باوجود بچوں کی قابل تعریف تعداد اسکول آئی تھی۔

اساتذہ کی بڑی تعداد حاضر تھی۔ دن بھر درس و تدریس کا عمل معمول کے مطابق جاری رہا اور کہیں سے کوئی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔

اسکولوں سے بشار الاسد کی تصاویر اور پرچم ہٹا دیئے گئے۔ عمارتوں پر نئی حکومت کا پرچم لہرا دیا گیا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کی 8 تاریخ کو شام میں باغی گرہوں نے دارالحکومت دمشق کو فتح کرکے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

بشار الاسد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ روس فرار ہوگئے جب کہ ان قریبی رشتے داروں، اتحادیوں، وزرا اور اقلیتوں کی بڑی تعداد لبنان پہنچ گئی۔

شام میں محمد البشیر کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم کردی گئی جو ملک میں منصفانہ اور آزادانہ الیکشن کرائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain