تازہ تر ین

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے سی ای او کو انٹیلی جنس بورڈ کا سربراہ مقرر کردیا

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کی تشکیل اور اہم عہدوں پر تقرریوں کے سلسلے میں ایک اور دلچسپ نامزدگی کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ‘‘ کے سی ای او ’’ڈیون نونس‘‘ کو اہم عہدہ دیدیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ڈیون نونس انٹیلی جنس بورڈ کے سربراہ ہوں گے اور ایڈوائزری پینل کی قیادت کرتے ہوئے ٹروتھ سوشل کے چیف ایگزیکٹو بھی رہیں گے۔

ڈیون نونس واشنگٹن ڈی سی سے ایک ریپبلکن اور سابق کانگریس مین ہیں اور وہ ٹرمپ کے پہلے دور میں امریکی ہاؤس کی انٹیلی جنس کمیٹی کی قیادت بھی کی تھی۔

جس کے دوران ڈیون نونس نے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن پر ڈونلڈ ٹرمپ کی 2016 کی انتخابی مہم میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔

ڈیون نونس نے ایف بی آئی اے ایک اہلکار پر ٹرمپ کو ہرانے کی کوشش میں اختیارات کے غلط استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا اس کے تانے بانے روس سے ملتے ہیں۔

واضح رہے کہ روس نے صدر ٹرمپ کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کوشش کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے تھا کہ بے بنیاد اور جھوٹ پر کھڑے الزام کی کوئی وقعت نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain