تازہ تر ین

سعودی عرب کی اسرائیل کی گولان میں توسیع پسند جارحانہ قبضے کی مذمت

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا مقبوضہ گولان میں آباد کاری میں توسیع کا فیصلہ قابل مذمت ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ گولان میں یہودی آبادکاری کو وسعت دینے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا یہ اقدام شام کی سلامتی، استحکام اور امن کی بحالی کے امکانات کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

سعودی عرب نے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی گولان کے بفرزون کی خلاف ورزیوں کی مذمت کریں۔

سعودی عرب نے عالمی برادری سے اسرائیل کو گولان کے بفرزون کی خلاف ورزیوں اور توسیع پسندانہ اقدامات سے روکنے کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی۔

یاد رہے کہ شام میں مسلح باغی گروہوں نے محض 11 دن میں دارالحکومت دمشق پر قبضہ کرلیا تھا اور بشار الاسد روس فرار ہوگئے تھے۔

جس کے بعد اسرائیلی طیاروں نے شام میں فوجی اڈوں، ایئرپورٹس اور ملٹری تنصیبات پر بمباری کی اور اقوام متحدہ کی زیر نگرانی بنائے گئے جنگ سے پاک علاقے ’’بفرزون‘‘ میں داخل ہوگئی تھی۔

اسرائیل نے مقبوضہ گولان کے علاقے میں مزید توسیع کا ارادہ ظاہر کیا ہے جو کہ شام اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain