تازہ تر ین

برطانیہ میں ایک گھر سے 5 سالہ بچے کی لاش برآمد

برطانیہ کے گھر میں 5 سالہ بچہ اپنے بیڈ روم میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ ایسیکس کے علاقے ساؤتھ اوکینڈن میں پیش آیا۔

برطانوی پولیس نے بتایا کہ 5 سالہ بچے کی شناخت لنکن بٹن کے نام سے ہوئی جس کی موت کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔

پانچ سالہ بچہ کلاس ون کا طالب علم تھا۔ بچے کی لاش کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا۔ تاحال قاتل اور قتل کے محرکات بھی نامعلوم ہیں۔

تاہم برطانوی پولیس نے ایک خاتون کو قتل کے شُبے میں گرفتار کیا ہے لیکن ان کی شناخت اور بچے سے رشتہ ظاہر نہیں کیا گیا۔

بچے کی موت پر اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں جنھوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بلنکن بٹن ذہین طالب علم اور سب کا چہیتا تھا۔

برطانیہ میں سامنے آنے والے بچوں کے قتل کی پہ در پہ وارداتوں پر ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور قانون سازوں نے بچوں کی نگہداشت اور حفاظت سے متعلق نئے قوانین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ حال میں 10 سالہ بچی سارہ شریف قتل کیس میں اس کے والد اور سوتیلی والدہ کو عمر قید جب کہ چچا کو معاونت پر 16 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain