تازہ تر ین

کراچی: جھلس کر شدید زخمی ہونے والی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی

میوہ شاہ قبرستان کے قریب جھلس کر شدید زخمی ہونے والی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔

پاک کالونی میوہ شاہ قبرستان بکرا پیڑی کے قریب جھلس کر شدید زخمی ہونے والی خاتون سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دوران علاج چل بسی ۔

متوفیہ کی شناخت 40 سالہ زینب کے نام سے کی گئی جبکہ ریسکیو حکام اور پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جھلسنے والی خاتون نشے کی عادی تھی جو جمعے کو دوپہر کے وقت نشہ کرتے ہوئے آگ بھڑکنے کی وجہ سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئی تھی۔

خاتون کو شدید زخمی حالت میں سول برنس وارڈ منتقل کیا گیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے جبکہ خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain