لاہور:
30 سالہ خاتون کی نہر میں تیرتی ہوئی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق چھانگا مانگا میں دین پور ڈوبہ کے قریب بی ایس لنک نہر سے نامعلوم خاتون کی بوری بند لاش بر آمد، ہوئی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خاتون کی لاش ملنے سے متعلق درج کیے گئے مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم ملزمان نے خاتون کو قتل کرکے اس کی لاش نہر میں پھینک دی۔ پانی میں تیرتی ہوئی لاش کم بہاؤ کی وجہ سے ایک جگہ پر آکر اٹک گئی۔
پولیس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق قتل کی گئی خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، تاہم اس کی عمر تقریباً 30 سال ہے۔ مزید قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس مختلف علاقوں میں اعلانات، سوشل میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی مدد سے خاتون کی شناخت کی کوشش کررہی ہے۔