تازہ تر ین

پی ٹی آئی بانی رہنما کا عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اورعمران خان کے دیرینہ ساتھی علی خان نے عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔

سوات پریس کلب میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی رہنما علی خان نے کہا کہ اس وقت عمران خان ناکردہ گناہ میں قید ہیں ان کی رہائی کے لیے پرامن تحریک کا اعلان کرتا ہوں اور اس تحریک کی قیادت میں خود کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد اڈیالہ جیل، سوات اور پشاور میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے اوراس کے ساتھ میں آج ان تمام کارکنوں اور رہنماؤں کی رہائی کا بھی مطالبہ کرتا ہوں جو 26 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر جوڈیشل انکوائری کی جائے اور بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے۔

علی خان کا کہنا تھا کہ ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج کرپشن ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہے اور کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل میں ہم ناکام ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج تک کوئی بھی حکومت بشمول پاکستان تحریک انصاف کرپشن کے خلاف اسمبلی سے بل پاس نہ کر سکی، اگر عمران خان آج جیل میں ہے تو انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی بلکہ وہ ایک ناکردہ گناہ میں سلاخوں کے پیچھے ہیں ان کی رہائی ہمارا مقصد ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain