دنیا کی معمر ترین ماڈل، 92 سال کی عمر میں بھی سرگرم

امریکا سے تعلق رکھنے والی 92 سالہ کارمنڈیل اوریفائس معمر ترین ورکنگ ماڈل کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے صرف 13 سال کی عمر میں فیشن کی دنیا میں قدم رکھا۔

ہوا کچھ یوں تھا کہ بس میں سفر کے دوران 13 سالہ کارمنڈیل جو بیلے کلاس میں جارہی تھیں، ان کی ملاقات عالمی شہرت یافتہ فوٹو گرافر ہرمین لینڈشوف کی اہلیہ سے ہوئی جنہوں نے انہیں ماڈلنگ کی پیشکش کی۔

انکی آزمائشی تصاویر تو زیادہ کامیاب نہ ہوسکیں لیکن صرف دو برسوں میں فوٹوگرافر ایروین بلمفیلڈ کی فیوریٹ ماڈل بننے کے بعد ووگ میگزین نے انکی تصویر پہلی بار اپنے سرورک پر لگائی۔

گزشتہ سال 92 برس کی عمر میں کارمنڈیل کی تصویر ووگ چیکو سلواکیہ کی سرورک کی زینت بنی۔ اس مرتبہ یہ تصویر دنیا کی معمر ترین ماڈل کے طور پر لگی۔

جون 1931 میں نیویارک میں پیدا ہونے والی کامنڈیل کا بچپن آسودہ حالی میں نہیں گزرا، اپنے لڑکپن میں کم خوراکی کی وجہ سے وہ اس قدر کمزور تھیں کہ فوٹوگرافرز انکے ڈریس پر پن لگا کر کپڑوں کو ٹھہرانے کی کوشش کرتے تھے۔

گھر میں فون نہ ہونے کی وجہ سے ووگ میگزین انتظامیہ انہیں رنرز کو بھیج کر بلواتے۔ اس ماڈلنگ سے جو تھوڑی بہت آمدنی ہوتی اس سے بمشکل انکا گھر چلتا تھا، اسی وجہ سے وہ اور انکی والدہ سلائی کا کام کرکے گزارا کرتے تھے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکا کہنا ہے کہ اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے مرد و خواتین کو اپنا خیال رکھنے کے ساتھ خود سے محبت کرنا چاہیے، جیسا کہ آپ ایک بچے کو پالنے اور سکھانے کے دوران فیڈنگ سے لیکر ساری چیزیں کرتے ہیں۔

ن لیگ نے آئی پی پی اور ق لیگ کیلئے کتنے حلقے خالی چھوڑ دیے؟

ن لیگ کی جانب سے پارٹی ٹکٹ کی منظوری دیتے ہوئے آئی پی پی اور ق لیگ کے لیے کئی حلقے خالی چھوڑ دیے گئے۔

ذرائع کےمطابق پنجاب میں آئی پی پی کو قومی اسمبلی کی 7 اور صوبائی اسمبلی کی 11 سیٹیں دیے جانے کا امکان ہے۔

ن لیگ نے ق لیگ کے لیے قومی اور صوبائی کی 2، 2 سیٹیں خالی چھوڑی ہیں، لاہور کے سوا پنجاب میں آئی پی پی کے لیے 5 حلقے خالی چھوڑے گئے ہیں۔

جہانگیر ترین این اے 155 لودھراں سے آئی پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

ن لیگ کی جانب سے جہانگیر ترین کو این اے 149 ملتان، نعمان لنگڑیال کو این اے 143 ساہیوال دی جائے گی۔

انجینئر گل اصغر کو این اے 88 خوشاب، غلام سرور خان کو این اے 54 راولپنڈی کی نشست دی جائے گی۔

اسلام آباد سے این اے 47 سے عامر کیانی کو،لاہور سے این اے 117 پر علیم خان کو ، این اے 128 سے عون چوہدری کو ایڈجسٹ کیے جانے کا امکان ہے

سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ق لیگ سے بھی ن لیگ کی بات چیت جاری ہے، جس کا 2 روز میں اعلان متوقع ہے۔

ق لیگ کے لیے این اے 64 اور سالک حسین کے لیے پی پی 32 چھوڑی گئی ہے۔

پی پی 31 گجرات چوہدری شجاعت کے دوسرے بیٹے شافع حسین کے لیے چھوڑی گئی ہے۔

این اے 165 بہاولپور ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو دیے جانے کا امکان ہے۔

این اے 165 سے ن لیگ کے امیدوار سعود مجید ہیں جو ٹکٹ نہ ملنے پر سینیٹ میں آ سکتے ہیں۔

سعود مجید کے بھتیجے سعد مسعود کو پی پی 248 سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

دنیا کے 100 ناپسندیدہ کھانوں میں ’آلو بینگن‘ کا سالن بھی شامل

بلغاریہ: (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت سمیت مختلف ممالک میں شوق سے بنائے جانے والے ’آلو بینگن‘ کے سالن کو کھانوں اور کھانوں کے مراکز کی ریٹنگ کرنے والی کمپنی نے دنیا کے 100 ناپسندیدہ ترین کھانوں میں شامل کر لیا۔

یورپی ملک بلغاریا کی کھانوں، مشروبات اور کھانے کے مراکز کی ریٹنگ کرنے والی کمپنی نے حال ہی میں دنیا کے 100 ناپسندیدہ ترین کھانوں کی فہرست جاری کی۔

فہرست میں امریکا، برطانیہ، ترکی، سوئٹزرلینڈ، کوریا، کروشیا، سویڈن، برازیل اور اٹلی سمیت دنیا کے درجنوں ممالک کے کھانوں کو شامل کیا گیا، فہرست میں پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں شوق سے تیار کئے جانے والے ’آلو بینگن‘ کے سالن کو بھی شامل کیا گیا۔

حیران کن طور پر یورپی کمپنی کی جانب سے ’آلو بینگن‘ کے سالن کو صرف انڈیا کے کھانے کے طور پر پیش کیا گیا، جس پر پاکستانیوں نے احتجاج بھی کیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں پہلے نمبر پر آئس لینڈ کا کھانا ہیکارل کا ہے جو کہ شارک مچھلی ہے اور یہ انتہائی زہریلی ہوتی ہے جسے تازہ کھانا ممکن ہی نہیں ہوتا، اس لیے وہاں کے لوگ اس مچھلی کو پکڑنے کے بعد اس کے گلنے اور سڑنے کا انتظار کرتے ہیں، پھر اس سے سالن تیار کرتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر امریکا کا رومن برگر ہے جبکہ تیسرے نمبر پر اسرائیلی کھانا یروشلمی کگل ہے، جسے انڈوں، میدے، نوڈلز، چینی اور کوکنگ آئل کے اجزا سے تیار کیا جاتا ہے اور یہ یہودیوں کا روایتی کھانا بھی ہے۔

اسی فہرست میں ’آلو بینگن‘ کے سالن کو بھی شامل کیا گیا ہے اور یہ ناپسندیدہ ترین کھانوں میں 60 ویں نمبر پر رہا۔

’آلو بینگن‘ کے سالن کو پاکستان بھر میں اور خصوصی طور پر دیہات میں تیار کیا جاتا ہے، بعض کمیونٹیز میں اس سالن کو بڑے اہتمام کے ساتھ بھی تیار کیا جاتا ہے۔

دنیا کا پہلا 137 انچ اسکرین والا فولڈ ایبل ٹی وی پیش

فولڈ ایبل فونز تو اب عام ہوتے جا رہے ہیں مگر کیا آپ ایسا ٹیلی ویژن (ٹی وی) لینا پسند کریں گے؟

اگر ہاں تو دنیا کا پہلا فولڈ ایبل ٹی وی متعارف کرا دیا گیا ہے۔

سی سیڈ این 1 فولڈنگ ٹیلی ویژن دنگ کر دینے والی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

سی سیڈ نامی کمپنی ایسے ٹی وی تیار کرتی ہے جو امیر ترین افراد ہی خرید سکتے ہیں اور اس کا نیا فولڈ ایبل ٹی وی لاس ویگاس میں کنریومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے دوران پیش کیا گیا۔

اس ٹی وی کی خاص بات یہ ہے کہ جب وہ بند ہوتا ہے تو آپ اسے چوکور ڈبے جیسی شکل میں فولڈ کرکے رکھ سکتے ہیں۔

بس ایک بٹن دبانے سے اسکرین مختلف حصوں میں فولڈ ہوکر چوکور شکل کے ڈبے میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

یہ پورا عمل ڈھائی منٹ میں مکمل ہو جاتا ہے جس کے بعد وہ ٹی وی کی بجائے ایک ٹھوس دھاتی بینچ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

کمپنی کے مطابق جب این 1 کو ان فولڈ (unfold) کیا جاتا ہے تو اسکرین کو 180 ڈگری پر گھمایا جا سکتا ہے۔

اس ٹی وی کے لیے مائیکرو ایل ای ڈی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جبکہ 4K ریزولوشن، ایچ ڈی آر اور دیگر فیچرز بھی کا اس کا حصہ ہیں۔

اس ٹی وی کو خریدنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس کے 137 انچ اسکرین والے ماڈل کی قیمت 2 لاکھ ڈالرز رکھی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان واپس کرنیکا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلے کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل کو ڈائری نمبر 657 الاٹ کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے درخواست میں موقف اپنایا کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے۔

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں؛ امریکا

 واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کے اہم دورے پر قطر، سعودیہ اور اسرائیل کے بعد فلسطین پہنچے جہاں  انھوں نے فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے فلسطین کے پائیدار اور مستقل حل کے لیے تبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے ایسے ممکنہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا جس پر فریقین بھی متفق ہوں۔

صدر محمود عباس سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اس سے متعلق تمام معاملات پر آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جس پر فلسطینی صدر محمود عباس نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہمیشہ سے مؤقف رہا ہے کہ تنازع فلسطین کو دو ریاستی حل کے لیے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔

تاہم صدر محمود عباس نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کے ٹیکس فنڈز کی منتقلی سے انکار کرے گا حالانکہ یہ ’اوسلو‘ معاہدے کا حصہ ہے۔

امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں صدر محمود عباس نے زور دیا کہ فلسطینی کلیئرنس فنڈز کو فوری طور پر جاری کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل حماس جنگ کے دوران امریکی وزیر خارجہ کا یہ چوتھا دورہ ہے جس میں انھوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے تمام فریقین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔

“میں نے کافی بار خودکشی کرنے کا سوچا”، اے آر حمان

بھارت کے  معروف موسیقار اے آر رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے جوانی میں کئی بار خودکشی کرنے کا سوچا لیکن اُن کی والدہ کی صرف ایک نصیحت نے اُن کی زندگی بدل ڈالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اے آر رحمان نے ایک تقریب کے دوران طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے کیریئر اور جوانی میں خودکشی کے خیالات سے لڑنے کے بارے میں بات کی۔

اے آر رحمان نے کہا کہ “میں جب نوجوان تھا تو مجھے خودکشی کے خیالات آتے تھے، مجھے اپنی زندگی بیکار لگتی تھی، میں نے کافی بار خودکشی کا بھی سوچا، اسی دوران میری والدہ نے مجھے ایک نصیحت کی جس کی بدولت آج میں ایک کامیاب انسان بنا اور میں نے وہ نصیحت سُننے کے بعد کبھی خودکشی کا نہیں سوچا”۔

موسیقار نے اپنی والدہ کی جانب سے کی گئی نصیحت کے بارے میں کہا کہ “میری والدہ نے مجھے کہا تھا کہ جب تم دوسروں کے لیے جینا شروع کروگے، تو تمہیں ایسے منفی خیالات نہیں آئیں گے، یہ سب سے خوبصورت نصیحت تھی جو میری والدہ کی طرف سے مجھے ملی”۔

اُنہوں نے کہا کہ “میں نے اپنی والدہ کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے دوسروں کے لیے جینا شروع کیا، میں نے اپنے اندر سے خود غرضی ختم کی تو آج میں اس مقام پر پہنچا ہوں، میں نے زندگی کا حقیقی مقصد سمجھا”۔

خواجہ آصف فیض آباد دھرنا کمیشن میں پیش، بیان ریکارڈ کروا دیا

 اسلام آباد: سابق وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو بیان ریکارڈ کرادیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف  فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے بطور سابق وزیر دفاع پیش ہوئے اور بیان ریکارڈ کروایا۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف تا حال کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں۔ شہباز شریف وکیل کے ذریعے بیان جمع کروائیں گے۔

خواجہ آصف نے ” ایکس” (ٹوئٹر) پر بیان میں کہا کہ آج فیض آباد دھرنا کمیشن میں پیش ہوا ۔ بیان نامکمل رھا انشاءاللہ جلد مکمل ہوجائے گا۔۔ میری ناچیز رائے ہے کہ کمیشن کی کارروائی کی  میڈیا کوریج ہو۔ عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ ملک کے ساتھ 75 سال میں کیا  کھلواڑ ہوا ہے۔ وطن عزیز میں جتنے کمیشن بنے ان کا  کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے گناہوں کا سامنا کریں اور کفارہ ادا کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ مرحوم ارشد شریف کی درخواست ضمانت خارج

 اسلام آباد: ہائیکورٹ نے مرحوم صحافی ارشد شریف کی درخواست ضمانت غیر مؤثر ہونے پر خارج کر دی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے مرحوم ارشد شریف کی ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ ارشد شریف پر کتنے مقدمات تھے؟

وکیل بیرسٹر شعیب رزاق نے بتایا کہ آخری اطلاع کے مطابق دہشتگردی اور ریاستی مخالف سرگرمیوں سمیت 16 مقدمات تھے، گوادر اور ملک کے دور دراز علاقوں میں بیٹھے شہریوں کی جانب سے یہ مقدمات درج ہو رہے تھے، ہمیں تو نا مقدمات کی کاپی دی نا تفصیلات دی جا رہی تھیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ایک اینکر یا صحافی انٹرویو دیتا ہے تو اس کی بنیاد پر بہت سے مقامات درج ہو جاتے ہیں، کیا 25 کروڑ عوام نے انٹرویو کے الفاظ سنے تو 25 کروڑ مقدمات درج ہوں گے؟ کیا ایک گوادر، ایک سبی اور ایک حیدرآباد میں مقدمہ درج کروائے گا؟ اس طرح ملک بھر میں مقدمات کا اندراج یہ مذاق ہے اور اختیارات سے تجاوز ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہا کہ جو پہلی ایف آئی آر کسی ایکٹ پر ہوگی اس کی ہی پیروی ہوگی، یہ کام تو بھیڑ بکریوں والا ہی ہے ایسے ہی عوام کو ٹریٹ کیا جاتا ہے، ایک ہی انٹرویو پر کثیر مقدمات کیسے درج ہوں گے یہی کرنا تھا تو پہلے شخصی آزادی دینی ہی نہیں تھی اور اسٹیٹ کو ایسے کام کرنے ہی نہیں چاہیے کہ اس پر لوگ ٹویٹ کریں یا بولیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ کہنا بڑا آسان ہے انڈیا اسرائیل فنڈ لے رہا ہے یہ کہانیاں سب سن چکے ہیں، کہنا بڑا آسان ہے لیکن ان عورتوں بچوں کو دیکھیں جن کے پیارے 10، 10 سال سے لاپتہ ہے وہ ان کے لیے بیٹھے ہیں، اس سے بڑی بات کیا ہے کہ اسٹیٹ نے سپریم کورٹ کے سامنے جرم تسلیم کر لیا، یہاں اسٹیٹ کے ادارے لوگوں کو اغوا کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، عدالتوں نے اپنا کام کرکے دیکھانا ہے انہوں نے اپنے فیصلے کرنے ہیں۔

کرکٹ وکٹوریہ نے سابق کپتان بابراعظم کو بڑی پیشکش کردی

کرکٹ وکٹوریہ نے سابق کپتان بابراعظم کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) اور اسٹیٹ کرکٹ کھیلنے کی بڑی پیشکش کردی۔

کرکٹ وکٹوریہ کے اعلیٰ عہدیداران کی میلبرن میں بابراعظم سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے سابق کپتان کو طویل طرز کے فارمیٹ کیلئے کنٹریکٹ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں بابراعظم کو میلبرن اسٹارز یا رینیگیڈز سے اوپننگ کرنے کی پیشکش بھی کی گئی، جس پر کرکٹر نے کنٹریکٹ کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کردی۔