تازہ تر ین

سردیوں کی بارش کے منتظر شہریوں کیلیے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

سردی کے  موسم میں بارش کے منتظر شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کردی گئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پاکستان سے بادل برسانے والا سسٹم نکل گیا ہے، جس کے بعد آئندہ دو تین روز تک بارش کے امکانات نہیں ہیں، اور اس دوران موسم خشک رہے گا۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں  خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بارش برسانے والے سسٹم نے گزشتہ 2 روز  لاہور اور صوبے میں بیشتر اضلاع میں بارش برسائی  تھی۔

آج پیر کے روز لاہور میں کم سے کم 7 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain