تازہ تر ین

اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن؛ نئی لُک دیکھ کر بھارت حیران رہ گیا

نیشل اسٹیڈیم کراچی، قذافی اسٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کے معاملے پر بھارتی میڈیا کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محض ایک ویڈیو سے کرارا جواب دیدیا۔


گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن سے متعلق ایک ویڈیو جاری کی جس نے بھارتی میڈیا اور انکے بورڈ کو چونکا کر رکھ دیا۔

May be an image of football

پی سی بی کی جانب سے ویڈیو کے کیپشن پر لکھا گیا تھا کپ شاندار قذافی اسٹیڈیم کی نیو لُک، یہ دلکش منظر دیکھنے کے بعد آپ کن الفاظ کا انتخاب کریں گے، ہم سہ ملکی سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کیلئے شائقین، آفیشلز اور ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کا انتظار نہیں کرسکتے۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن سے متعلق مسلسل منفی خبریں پھیلارہا تھا کہ اگر اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل نہ ہوئی تو آئی سی سی ٹورنامنٹ کو منتقل کرسکتا ہے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ترقیاتی کام آہستہ ہونے کی وجہ سے بورڈ صحافیوں کو اسٹیڈیم جانے نہیں دے رہا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا  آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا تاہم اس سے قبل گرین شرٹس انہیں میدانوں پر سہ ملکی سیریز کی میزبانی بھی کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain