دنیا کا سب سے بڑا سمندر بحرالکاہل ہر پانچ تا تین سال میں پانی گرم اور ٹھنڈا ہونے کے ایک آب وہوائی چکر (El Niño Southern Oscillation) سے گذرتا ہے، اس چکر کا گرم دور ’’ال نینو‘‘اور سرد دور ’’لانینا‘‘کہلاتا ہے.
یہ قدرتی چکر عالمی آب و ہوا پہ اثرانداز ہوتا ہے اگر لانینا کی سرد پانی سے لدی ہوائیں گرمیوں میں پاکستان پہنچیں تو موسم ٹھنڈا کرتی اور بارشیں لاتی ہیں، سردیوں میں آئیں تو سردی بڑھاتی اور مناسب بارشیں بھی برساتی ہیں.
اس بار مگر بحرالکاہل کا پانی گلوبل وارمنگ کی وجہ سے قدرتی طور پہ ٹھنڈا نہیں ہو سکا اور اب بھی خاصا گرم ہے، اس لیے’’ کمزور ‘‘لانینا نے جنم لیا پھر یہ دور دیر سے پاکستان پہنچا چنانچہ نہ صرف زیادہ سردی نہیں پڑی بلکہ موسم سرما میں بارشیں بھی کم ہوئیں اور قحط جیسی حالت نے جنم لیا.
انسانی سرگرمیاں عالمی آب وہوا اور موسموں کے قدرتی نظام پہ منفی اثرات ڈال رہی ہیں جو تشویش ناک امر بن چکا۔