وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر توسیع کردی گئی ہے،ایوان صدر میں ہونیوالی تقریب میں نئے وزرا نے حلف بھی اٹھالیا۔
حنیف عباسی، معین وٹو اورمصطفیٰ کمال نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا،اورنگزیب کھچی اور سردار یوسف نے بھی بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا۔
بطور وفاقی وزیر رانا مبشر، رضا حیات ہراج اور طارق فضل چودھری نے حلف اٹھایا،وفاقی وزرا میں شزافاطمہ، جنید انور، خالد مگسی اور پیر عمران شاہ شامل ہیں۔
بیرسٹر عقیل ملک اور ارمغان سبحانی نے بطور وزیرمملکت حلف اٹھایا،ملک رشید اور کھیئل داس نے بھی بطور وزیرمملکت حلف اٹھایا۔
طلال چودھری ، عبدالرحمان کانجو اوربلال کیانی بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں،وزرائے مملکت میں مختار بھرت، شذرہ منصب،عون چودھری اور وجیہہ قمر بھی شامل ہیں،مشیران میں محمد علی، سید توقیر شاہ اور پرویز خٹک شامل ہیں۔
کابینہ ڈویژن نے نئے وفاقی وزراء کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے،حلف اٹھانے والے وزرائے مملکت کے بھی نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے۔
وزیر اعظم کے تین نئے مشیروں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا،وزیراعظم کے 4 معاونین خصوصی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئے۔
ہارون اختر،حذیفہ رحمان،مبارک زیب اور طلحہ بُرقی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر کئے گئے ہیں۔