تازہ تر ین

شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس؛ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کے  علی امین گنڈاپور کےو ارنٹ گرفتاری برقرار  رکھے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی  سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔

دوران سماعت وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے پولیس رپورٹ آج بھی عدالت میں جمع نہیں  کروائی جا سکی۔ علاوہ ازیں علی امین گنڈاپور اور نہ ہی ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain