تازہ تر ین

دی ہنڈریڈ لیگ؛ ناقص پرفارمنس! کوئی بھی پاکستانی فرنچائز کا حصہ نہ بن سکا

ناقص کارکردگی کے باعث برطانیہ کی دی ہنڈریڈ لیگ میں شامل کوئی بھی پاکستانی کسی فرنچائز کا حصہ نہیں بن سکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دی ہنڈریڈ ڈرافٹ کیلئے 45 پاکستانی کھلاڑیوں نے خود کو لیگ کیلئے رجسٹر کروایا تھا، جن میں نسیم شاہ، عماد وسیم اور جارح مزاج اوپنر صائم ایوب بھی شامل تھے۔
ت

اہم ٹورنامنٹ میں شریک 8 فرنچائزز میں کسی ایک فرنچائز نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب نہ کیا۔

افغانستان کے اسپنر نور احمد کو مانچسٹر اوریجنلز نے 2 لاکھ پاؤنڈز (یعنی پاکستانی روپوں میں 7 کروڑ 25 لاکھ سے زائد) میں اسکواڈ کا حصہ بنے۔

گزشتہ برس لیگ میں نسیم شاہ 120,000 یورو (یعنی پاکستانی روپوں میں 3 کروڑ 62 لاکھ سے زائد) کی ریزرو قیمت کیساتھ سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑیوں کے طور پر منتخب ہوئے تھے جبکہ عماد وسیم اور صائم ایوب 78 ہزار یورو (یعنی پاکستانی روپوں میں 2 کروڑ 35 لاکھ زائد) میں ڈرافٹ کا حصہ بنے تھے۔

دریں اثنا، آل راؤنڈر شاداب خان، حسن علی، اور محمد حسنین کو 63,000 پاؤنڈز (یعنی پاکستانی روپوں میں 2 کروڑ 27 لاکھ) کی ریزرو قیمت کے ساتھ لسٹ کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain