تازہ تر ین

کراچی، جام صادق پل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا مگر کیوں؟ جانیے

شہر قائد کے کورنگی صنعتی ایریا کو شہر سے ملانے والا جام صادق پل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق کراچی کے مشہور جام صادق پل کو آج سے 17 مارچ تک صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کا مقصد پل پر جاری تعمیراتی کام کی تکمیل ہے، جس کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت معطل رہے گی۔

ٹریفک پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ اختر کالونی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا جانے والی ٹریفک کو کورنگی کاز وے اور ایس ایم منیر روڈ کے ذریعے بروکس چورنگی کی طرف موڑا جائے گا۔

اسی طرح، کورنگی انڈسٹریل ایریا سے محمود آباد جانے والی ٹریفک کو بروکس چورنگی سے سرجن فیض محمد خان روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

اس کے علاوہ شہریوں کو جامع رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے اضافی اقدامات کیے جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain