تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صحت کے شعبے میں ایکشن، ہسپتالوں کے اچانک دوروں کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیگر محکموں کی طرح صحت کے میدان میں بھی ایکشن لیتے ہوئے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کے اچانک دورے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز گنگارام ہسپتال، سروسز ہسپتال، جنرل ہسپتال سمیت مختلف طبی مراکز کا دورہ کریں گی تاکہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس سے قبل وہ میو ہسپتال، جناح ہسپتال سمیت دیگر طبی مراکز کا بھی دورہ کر چکی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے افسران کو متنبہ کیا کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات محنت کرنا ہوگی۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دوروں کا مقصد صحت کے نظام میں بہتری لانا اور ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا ہے تاکہ عوام کو معیاری طبی سہولیات میسر آسکیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain