تازہ تر ین

مسٹر بیسٹ کے ساتھ کولیب؟ زلمی کی قسمت چمک گئی!

پاکستانی یوٹیوبر زلمی اور دنیا کے سب سے مشہور  یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی کولیبریشن توجہ کا مرکز بن گئی۔

مسٹر بیسٹ کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے اپنی پیچدہ چیلنجز اور بھاری بھرکم انعامات والی ویڈیوز کے لیے جانے جاتے ہیں۔

گزشتہ سال مسٹر بیسٹ کے 50 گھنٹے جزیرے پر گزارنے والے چیلنج کو مکمل کرنے کے بعد ساجد رحمان و پاکستانی یوٹیوبر زلمی نے یوٹیوب پر ایک ریل جاری کی جس میں انکے ساتھ مسٹر بیسٹ نظر آئے جبکہ اس یوٹیوب شارٹ  کا عنوان ہے ‘میں مسٹر بیسٹ سے ملا۔’

ٹیزر میں زلمی کو مسٹر بیسٹ کے کارڈ بورڈ کی جانب اشارہ کرتے نظر آئے اور اچانک خود مسٹر بیسٹ نمودار ہوئے کارڈ بورڈ کو دھکا دیا اور زلمی سے ہاتھ ملایا۔

یہ ٹیزر ایک بڑی اور سنسنی خیز کولیبوریشن کی جانب اشارہ کرتا ہے جو ناصرف زلمی کے مداحوں بلکہ پورے پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی کے لیے ایک زبردست لمحہ ثابت ہو سکتی ہے۔

مسٹر بیسٹ کی عالمی مقبولیت اور زلمی کی مقامی فین بیس کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ اشتراک پاکستانی ڈیجیٹل میڈیا کے منظرنامے میں ایک نئی تاریخ رقم کر سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے بھرپور جوش و خروش کا اظہار دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اب سب کی نظریں اس آنے والی ویڈیو پر جمی ہوئی ہیں جو بلاشبہ پاکستانی یوٹیوب کی دنیا میں ایک نیا باب کھول سکتی ہے۔

یاد رہے کہ مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب کر 385 ملین سبسکرائبرز ہیں جبکہ زلمی کے 3 عشاریہ 28 ملین سبسکرائبرز ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain