پاکستان ویمنز ٹیم نے آئی سی سی ورلڈکپ 2025 کی کوالیفکیشن حاصل کرلی۔
گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 205 رنز بنائے تھے۔
جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم محض 34.4 اوورز میں صرف 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور یوں پاکستان نے 67 رنز سے فتح سمیٹی، یہ ورلڈکپ کوالیفائرز میں پاکستان کی مسلسل چوتھی جیت تھی۔
بھارت ورلڈکپ 2025 کی میزبانی کرے گا لیکن پاکستان اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا، یہ فیصلہ چیمپئینز ٹرافی 2025 میں ہوا تھا کیونکہ بھارت سیکیورٹی کا بہانہ کرکے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا اور یوں ایونٹ پاکستان نے دبئی کو نیوٹرل وینیو کے طور پر چُنا تھا۔
اسی طرح ویمنز ورلڈکپ 2025 میں اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل تک پہنچی تو وہ میچز بھی بھارت سے باہر ہوں گے، جبکہ بھارت اور پاکستان کا میچ بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا۔