تازہ تر ین

فلمی بحالی کا عزم – مریم نواز کا فلم انڈسٹری کیلئے بڑا اقدام!

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں مطابق فلموں کی تیاری کیلئے امدادی رقوم کی فراہمی کے لیے 8 رکنی پنجاب ‘فلم فنڈ ڈسبرسمنٹ کمیٹی’ تشکیل دے دی۔

کمیٹی کی کنوینر پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ہوں گی جبکہ عظمٰی بخاری، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن اور سردار رمیش سنگھ اروڑا بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے پہلے فلم سٹی، پوسٹ پروڈکشن لیب، فلم اسٹوڈیو اور پہلے فلم اسکول کے قیام کی منظوری بھی دیدی ہے۔

پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ‘پنجاب فلم فنڈ ڈسبرسمنٹ کمیٹی’ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

منصوبوں کے ڈیزائن سمیت دیگر اقدامات پر پیش رفت کا پہلا جائزہ بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ‘نوازشریف آئی ٹی سٹی’ میں فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یہ کمیٹی فلمسازوں اور دیگر کمپنیز کی درخواستوں کا جائزہ لیکر فنڈ کے انتظام، اہلیت کے معیارات اور باکس آفس مراعات سے متعلق امور پر فیصلہ کرے گی۔

علاوہ ازیں مذکورہ کمیٹی کو کسی معاملے پر ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی زبوں حالی

پاکستانی فلم انڈسٹری، جسے ‘لالی وڈ’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک زمانے میں خطے کی بڑی فلمی صنعتوں میں شمار ہوتی تھی، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ یہ انڈسٹری زبوں حالی کا شکار ہو گئی۔

اس زوال کی کئی وجوہات ہیں جن میں ناقص اسکرپٹس، تکنیکی معیار اور پروفیشنلزم کی کمی، سینما گھروں کا بند ہونا اور ٹی وی ڈراموں و غیرملکی فلموں کا بڑھتا ہوا اثر شامل ہیں۔

گزشتہ 2 دہائیوں میں اگرچہ چند فلموں (مثلاً بول، وار، ورنہ، پرچی، یا دی لیجنڈ آف مولا جٹ) نے فلم انڈسٹری کی بحالی اور نیا رجحان قائم کرنے کی کوشش کی، لیکن یہ کوششیں مسلسل اور بھرپور نتائج فراہم نہ کر سکیں۔

سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور فلمی تعلیم و تربیت کے اداروں کی کمی نے بھی اس انڈسٹری کی بنیادیں کمزور کیں۔

مریم نواز کا مختصر تعارف

مریم نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر ہیں، وہ 28 اکتوبر 1973 کو لاہور میں پیدا ہوئیں اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی ہیں۔

انہوں نے ابتدائی تعلیم کنوینٹ آف جیزس اینڈ میری، لاہور سے حاصل کی اور بعد ازاں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایف ایس سی مکمل کی۔

مریم نواز نے 2011 میں باقاعدہ طور پر سیاست میں قدم رکھا اور 2013 کے عام انتخابات میں اپنے والد کے لیے انتخابی مہم کی قیادت کی۔

26 فروری 2024 کو مریم نواز پنجاب کی وزیر اعلیٰ منتخب ہوئیں، وہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی صوبے کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain