تازہ تر ین

پی ایس ایل کیلئے ناہید کو بنگلا دیش اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا

بنگلا دیش نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کیلیے فاسٹ بولر ناہید رانا کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا۔

 ناہید رانا کی خدمات پشاور زلمی نے حاصل کی ہیں، پہلے سے ہی طے تھا کہ وہ پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد پی ایس ایل جوائن کریں گے۔

دوسری جانب سلہٹ میں زمبابوے سے پہلے میچ میں شکست کے بعد اسکواڈ میں ذاکر حسین کی جگہ انعم الحق کو شامل کیا گیا ہے، وہ 3 برس بعد کوئی ٹیسٹ کھیلیں گے، ان کا انتخاب حالیہ فارم کی وجہ سے کیا گیا، وہ جاری ڈھاکا پریمیئر لیگ میں ٹاپ اسکورر ہیں۔

 انعم رواں سیزن میں اب تک اس 50 اوورز کی لیگ میں 4 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں جس میں سے 3 ناقابل شکست ہیں۔

دوسری جانب ناہید رانا کی جگہ اسکواڈ میں لیفٹ آرم اسپنر تنویر الاسلام شامل ہوں گے، انہوں نے اب تک اپنے کیریئر کے 41 فرسٹ کلاس میچز میں27.06 کی اوسط سے 134 وکٹیں لی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain