تازہ تر ین

نِدا ڈار کا وقفہ – ذہنی دباؤ کے باعث کرکٹ سے عارضی کنارہ کشی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور آل راؤنڈر نِدا ڈار نے کرکٹ سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

انہوں نے اس فیصلے کی وجہ اپنی ذہنی صحت کے مسائل کو قرار دیا ہے۔

نِدا ڈار نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران میری ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں بہت کچھ ہوا ہے جس نے میری ذہنی صحت پر منفی اثر ڈالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں کرکٹ سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لوں تاکہ خود پر توجہ دے سکوں۔ میری سب سے گزارش ہے کہ اس دوران میری پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔

نِدا ڈار کو آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ٹریننگ کیمپ میں بلایا گیا تھا جہاں ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا لیکن فٹنس مسائل کی بنیاد پر انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

یہ کیمپ فیصل آباد میں منعقد ہوا تھا تاہم نِدا ڈار اس میں شریک نہیں ہوئیں۔ بعد ازاں انہیں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جو کہ ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے میں کھیلنے کی دعوت دی گئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور باضابطہ طور پر کرکٹ سے وقفہ لینے کا اعلان کیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain