روزنامہ خبریںکے سوشل میڈیا کو بھارت میں بین کر دیا گیا ۔
پاکستان کی مضبوط اور توانا آواز” خبریں” کو بھارت میں بین کر دیا گیا ۔بھارت نے روزنامہ خبریں کی ویب سائٹ ،فیس بک اور انسٹا گرام پر پابندی لگا دی ۔خبریں کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق حقائق کو سامنے لانا مودی سرکار کو ہضم نہ ہو سکا اور خبریں ڈیجیٹل ،فیس بک اور انسٹا گرام پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پر مودی سرکار آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بھی بلاک کر چکی ہے ۔خبریں نے پہلگام حملہ کے حوالے سے حقائق دنیا کے سامنے پیش کیے ،عوام کو آگاہی دی کہ کس طرح سے بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کیا اور 26سیاحوں کی ہلاکت کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانے کی کوشش کی ۔خبریں انتظامیہ نے بھارتی اقدام کی مذمت اور سچ کو ہر صورت لوگوں تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔
