تازہ تر ین

ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیر اطلاعات نے سیاسی رہنما اعتماد میں لے لیا،قومی سلامتی امور پر ان کیمرہ بریفنگ

وزیر اطلاعات و نشریات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا قومی سلامتی پر سیاسی رہنمائوں کے ساتھ ان کیمرہ سیشن

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا قومی سلامتی پر سیاسی جماعتوں کے ارکان کیساتھ ان کیمرا سیشن جاری، ذرائع

ان کیمرہ سیشن میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی سلامتی کے امور زیر غور، ذرائع

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں ہونے والے سیشن میں سیاسی جماعتوں کے رہنما بڑی تعداد میں شریک ہیں، ذرائع

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیاسی جماعتوں کے شریک رہنماؤں کو پاک فوج کی تیاریوں سے آگاہ کیا، ذرائع

پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے
تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ان کیمرہ سیشن میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے سیاسی قائدین کو حکومتی سفارتی اقدامات اور ریاستی موقف سے بھی اگاہ کیا، ذرائع


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain