تازہ تر ین

گودی میڈیا کی جھوٹ پر مبنی رپورٹنگ پر خود بھارتی صحافیوں کا شدید ردعمل

نئی دہلی: پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے، فریب اور افواہوں کے طوفان کے بعد بھارتی میڈیا پر خود بھارت کے اندر سے ہی تنقید شروع ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق متعدد بھارتی صحافیوں نے اپنے ہی میڈیا اداروں کی پاکستان کے خلاف جھوٹ پر مبنی رپورٹنگ اور غلط خبروں پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

بھارتی صحافیوں نے کہا ہے کہ “یہ جنگ ریٹنگ یا ٹی آر پی کی جنگ نہیں ہے”، اور میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا جنگ کو ایک تفریح یا فنکشن کے طور پر نہیں چلا سکتا۔

ایک سینئر صحافی نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: “سوشل میڈیا پر جنگی ماحول پیدا کرنے والے نام نہاد جنگجوؤں کو واپس اپنے بنکروں میں جانا چاہیے۔”

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج تک، زی نیوز، اور این ڈی ٹی وی جیسے معروف نیوز چینلز بار بار جھوٹ پر مبنی خبریں نشر کر رہے ہیں جن کا مقصد صرف عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا استعمال کرتے ہوئے جعلی ویڈیوز اور رپورٹس تیار کی جا رہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان جھوٹے دعوؤں سے بھارتی حکومت کے خود کے وزراء بھی محفوظ نہیں، کیونکہ بعض مواقع پر ان وزراء کو بھی جھوٹی معلومات کے ذریعے دھوکا دیا گیا۔

صحافیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا ادارے ہوش کے ناخن لیں اور اس حساس وقت میں عوام کو صحیح اور حقائق پر مبنی معلومات فراہم کریں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain