تازہ تر ین

بھارت میں ہندوتوا کے جنونیوں کی قرآنِ پاک کی بے حرمتی کی جسارت؛ احتجاجی مظاہرے

بھارتی ریاست کرناٹک کے میں ہندوتوا کے انتہاپسندوں نے قرآن مجید اور دیگر اسلامی کتب کی بے حرمتی کی جس سے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ضلع بیلگام کے گاؤں سنتی بستوڈ میں اُس وقت سامنے آیا جب نماز فجر کے دوران نمازیوں نے مسجد میں قرآن مجید کی متعدد جلدیں اور دینی کتابیں غائب پائیں۔

بعد ازاں تلاش کے دوران قریبی کھیت میں قرآنِ پاک کے جلے ہوئے اوراق اور دو حدیث کی کتابوں کی باقیات ملیں۔

اس سنگین واقعے کے خلاف مسلم برادری اور سول سوسائٹی کے درجنوں افراد نے شدید احتجاج کیا اور مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاجی مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کے دفتر تک مارچ کیا اور شرپسندوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اور اگر انصاف فراہم نہ کیا گیا تو مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنا ناممکن ہوجائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے مظاہرین کو واقعے کی تحقیقات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

تاہم ابھی تک اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ملزمان کی شناخت ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ مودی سرکار کے بھارت میں اقتدار میں آتے ہی تمام ہی اقلیتوں کے لیے زمین تنگ کردی گئی ہے لیکن سب سے زیادہ مسلمان اس انتہاپسندی کا شکار بن رہے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain