تازہ تر ین

ترکیہ کیساتھ دہشت گردی کے خاتمے کا عزم، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ ملکر دہشت گردی کی تمام شکلوں کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کرد ورکرز پارٹی (پی کے کے) تحلیل کر کے ترکیہ کے ساتھ چلنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی کے کے کی تحلیل ترکیہ کو دہشت گردی سے پاک کرے گی اور یہ مستقل امن کی جانب اہم قدم ہے، جس کا پاکستان خیر مقدم کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے لکھا کہ “یہ تاریخی پیشرفت ترکی کی قیادت، میرے عزیز بھائی صدر رجب طیب اردوان اور ترکی قوم کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، جو مفاہمت، اتحاد اور استحکام کی طرف اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی دہشت گردی کی ہر شکل کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

قبل ازیں وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بھی اس پیشرفت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا: “پاکستان پی کے کے کے تحلیل ہونے کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے۔”


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain