تازہ تر ین

جو بھی ملا اوقات سے زیادہ ملا ، رِتیش دیشمکھ

بالی وڈ اداکار رتیش دیشمکھ کا ماننا ہے کہ انہیں فلم نگری میں انکی اوقات سے بہت زیادہ ملا ہے۔

اداکار رتیش دیشمکھ کا شمار انڈسٹری کے جانے مانے فنکاروں میں کیا جاتا ہے جو اپنے ہر کردار کی چھاپ ناظرین پر چھوڑے بغیر سکون سے نہیں بیٹھتے۔ حال ہی میں انہیں فلم ‘ریڈ 2’ میں ولن کا کردار اداکرتے دیکھا گیا جس میں ان کے ساتھ اجے دیوگن اور وانی کپور بھی موجود ہیں۔

اس کردار نے ناظرین کو اس حد تک متاثر کیا کہ ہر کوئی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا خاص طور پر ایک بدعنوان سیاستدان کے روپ میں، جو اجے دیوگن کے کردار، یعنی ایک IRS آفیسر کے خلاف کھڑا ہوتا ہے۔

اب حال ہی میں اداکار ایک انٹرویو کا حصہ بنے جہاں انہوں نے انڈسٹری میں اپنے مقام پر کھل کر بات کی،انسٹنٹ بالی وڈ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار  سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی خود کو انڈریٹڈ (کم سراہا گیا) محسوس کرتے ہیں یا انہیں ان کا اصل مقام نہیں ملا؟

اس پر اداکار نے عاجزی سے جواب دیا کہ،’میں وہ لڑکا تھا جسے لگتا تھا کہ میری پہلی فلم ہی میری آخری فلم ہوگی، اور آج 22 سال بعد میں یہاں بیٹھا ہوں اور یہ انٹرویو دے رہا ہوں۔’

اداکار کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ،‘مجھے میری اوقات سے بہت بہت زیادہ ملا ہے۔ زندگی میں جو کچھ بھی ملا، وہ میری توقعات سے کہیں بڑھ کر ہے۔’

رتیش کے مطابق ،’اچھا کام کرنے کے بعد جو ایک بڑا بونس ملتا ہے میری زندگی کا وہی بونس ابھی چل رہا ہے۔’

فلم ‘ریڈ 2’ کے بارے میں:

راجکمار گپتا کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ریڈ 2 ریلیز کے 12 دنوں میں بھارت میں 125 کروڑ روپے اور دنیا بھر میں 169 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔

اس فلم میں اجے دیوگن، وانی کپور، رجت کپور، سوربھ شکلا، سپریا پاتک اور امِت سیال بھی اہم کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔ فلم کو ناقدین اور ناظرین کی جانب سے ملا جلا لیکن مثبت ردعمل ملا ہے اور یہ اس وقت سینما گھروں میں چل رہی ہے۔

رتیش کے ورک فرنٹ کی بات کریں توریڈ 2 کی پروموشن کے ساتھ ساتھ رِتیش دیشمکھ ایک تاریخی فلم راجا شیواجی کی ہدایتکاری، اداکاری اور پروڈکشن میں بھی مصروف ہیں۔ یہ فلم چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی پر مبنی ہے، جسے وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس ممبئی فلم کمپنی اور جیو اسٹوڈیوز کے تعاون سے بنا رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain