تازہ تر ین

بھارتیوں کو بالی وڈ سے پاک آرمی نے نکالا، بہروز سبزواری

پاکستان شوبز کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے بھارت سے معرکہ حق میں شاندار کامیابی سے نوازنے کیلئے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے جنگ میں پاک افواج کی کارکردگی کو خوب سراہا ہے۔

انہوں نے بھارت کیخلاف جنگ میں کامیابی پر یومِ تشکر مناتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’اللہ کا بڑا کرم ہے اللہ کا بڑا انعام ہے اور سب سے اہم پاک افواج زندہ باد‘۔

بہروز سبزواری نے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج نے کیا بہترین کام کر کے دکھا دیا طبعیت خوش کردی۔ انہوں نے وسیم بادامی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دراصل بات یہ ہے کہ فلمی دنیا میں بڑا دم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے یہ لگتا ہے کہ بھارت کے سارے لوگ چاہے سیاستدان ہوں، افواج ہوں یا اداکار ہوں وہ سب فلمی دنیا میں رہتے ہیں لیکن رئیلٹی اب معلوم ہوئی ہے ان کو کہ حقیقت کیا ہوتی ہے اور یہ ہماری پاک افواج نے ان کو بتایا ہے پاکستان مستحکم ہے اس نے  اور عوام نے بتایا‘۔

یاد رہے کہ بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر جوش و خروش کیساتھ منایا جارہا ہے۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کیخلاف منہ توڑ جواب دے کر چند ہی گھنٹوں میں بھارتی افواج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا تھا۔ پاک افواج کا یہ آپریشن مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے پہلگام واقعے کے بعد الزامات لگانے اور پاکستان پر جارحانہ حملے کرنے کے جواب میں کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain