تازہ تر ین

مقابلہ حسن میں صرف خوبصورتی نہیں دیکھی جاتی، اریج چوہدری

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ اور مس پاکستان ورلڈ اریج چوہدری نے عالمی مقابلہ حسن کے حوالے سے  مداحوں سے اہم انکشاف کردیا۔

اریج چوہدری جو کہ ایک خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں انہوں نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں کبھی تم’ میں اپنے کردار نتاشا سے شہرت حاصل کی ہے۔

‘کبھی میں کبھی تم’ کے علاوہ اداکارہ کے دیگر مقبول ڈراموں میں ‘جنٹلمین’، ‘وہ پاگل سی’، ‘شادی کارڈ‘ اور ‘ترک وفا’ شامل ہیں صرف اداکاری ہی نہیں  اریج چوہدری بین الاقوامی سطح پر سابق مس پاکستان ورلڈ کا اعزاز جیتنے کی وجہ سے بھی کافی مقبول ہیں۔

حال ہی میں انڈیپینڈنٹ اردو کے ساتھ ایک انٹرویو میں اریج چوہدری نے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اب تک کئی اعزازات اپنے نام کیے ہیں لیکن ہر جگہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کوئی بھی کام آسانی سے نہیں ہوتا۔

مس ورلڈ بننے پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اریج چوہدری نے مثبت انداز اپناتے ہوئے کہا کہ وہ تنقید کرنے والوں کے لیے دعاگو ہیں کیونکہ یہ ان کی جدوجہد کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بولنے والوں کو روکا نہیں جا سکتا اور ہر کسی کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے،لیکن اہم یہ ہے کہ انسان اپنا کام جاری رکھے۔

اریج چوہدری نے مس پاکستان ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے پر اپنی خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان اعزازات کو حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کی ہے تاہم ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اس غلط فہمی کو دور کرنے کی کوشش کی کہ مقابلہ حسن میں صرف خوبصورتی ہی معیار ہوتی ہے۔

سابق مس پاکستان ورلڈ اور مقبول اداکارہ اریج چوہدری نے کہا ہے کہ مقابلہ حسن میں صرف ظاہری خوبصورتی ہی نہیں دیکھی جاتی بلکہ اس کے پیچھے فلاحی کام بھی ایک اہم جزو ہوتا ہے۔

اریج نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘لوگوں کو بتانا چاہوں گی کہ مقابلہ حسن میں صرف حسن نہیں دیکھا جاتا بلکہ اس کے پیچھے 80 فیصد فلاحی کام ہوتا ہے کہ آپ اپنے ملک میں کتنا فلاحی کام کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘مقابلے میں حصہ لینے والوں کو اس کام کے لیے وقت دیا جاتا ہے جسے مکمل کرنا ہوتا ہے اور اسی کی بنیاد پر آپ کو اس پلیٹ فارم پر متعارف کروایا جاتا ہے‘۔

اریج چوہدری کے بیوٹی ٹائٹلز

اریج چوہدری کی بطور بیوٹی کوئین سفر کی بات کی جائے تو وہ ایک نہیں بلکہ ایک سے زائد حسن کے اعزازوں کی ملکہ ہیں۔

اریج نے سب سے پہلے ‘مس پاکستان ورلڈ 2020‘ کے ساتھ پاکستان کی بےانتہا خوبصورت لڑکی کا تاج اپنے سر سجایا جس کے بعد انہوں نے مس ورلڈ 2020، پھر مس ایکو انٹرنیشنل اور 2022 میں مس گلوبل انٹرنیشنل کا خطاب اپنے نام کیا۔

اریج سال 2020 میں پاکستان سے براہ راست منتخب ہونے والی پہلی خاتون کے طور پر مس پاکستان ورلڈ بنیں جوکہ کورونا وائرس کی وبا کے وقت مختلف تجربات کے ساتھ یہ ایک شاندار سفر تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain