اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ اور ٹیلی ویژن میزبان نور بخاری کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوگئی۔
اداکارہ نور بخاری نے پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے کی جو 2 سال میں طلاق پر ختم ہوگئی بعد ازاں نور بخاری نے 2010 میں فاروق مینگل سے شادی کی تھی جو ایک سال سے بھی کم عرصہ رہی۔
نور نے 2012 میں عون چوہدری سے شادی کی تھی اور ان سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن یہ شادی بھی صرف چند ماہ تک ہی رہی 2015 میں اداکارہ نے گلوکار ولی حامد سے چوتھی شادی کی تھی جو کہ 2017 میں ختم ہوگئی تھی۔2020 میں ہی نور بخاری کی عون چوہدری سے دوبارہ شادی کی خبر سامنے آئی تھی۔
اب سابقہ اداکارہ نور بخاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی فیملی میں نئے فرد کے اضافے کی خوشخبری اپنے فینز کو سنائی۔
انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں نو بخاری نومولود کا ہاتھ تھامے ہوئی ہیں جسکے ساتھ منسلک کیپشن میں انہوں نے قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے ننھی پری کے نام سے آگاہ کیا اور لکھا کہ،‘فَبِأَ يِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ، اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی رحمت سے ایک خوبصورت بیٹی دعا زہرہ سے نوازا ہے۔’
انہوں نے اپنے تمام فینز سے بیٹی کے اچھے نصیب کیلئے دعا کی درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ‘اللہ پاک اسے نظر بد سے محفوظ رکھے، صحت مند، نیک، خوش نصیب اور والدین کے لیے باعثِ سکون بنائے۔میری دعا کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔’
واضح رہے کہ سال 2023 میں نور بخاری نے ایک بیٹے کو بھی جنم دیا تھا جسکا نام علی رضا رکھا تھا’۔
اس طرح نری بخاری اب 4 بچوں کی والدہ ہیں جن میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے،سب سے بڑی بیٹی 12 سال، شہربانو 5 سال اور محمد علی رضا 2 سال اور اب دعازہرہ چوتھے نمبر پر ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نور بخاری کچھ عرصہ قبل اداکاری کو خیرباد کہہ کر مذہبی رجحانات کی طرف مائل ہوگئی تھیں، انہوں نے نہ صرف سراپا تبدیل کر لیا تھا بلکہ مکمل طور پر عبادت گزار بھی ہوگئی ہیں۔
نور بخاری سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اپنا مرشد قرار دیتی تھیں کچھ عرصہ قبل عمرہ کی ادائیگی کے موقع پر نور بخاری کی بشریٰ بی بی کے ہمراہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر دیکھی گئی تھیں،